کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر حملہ
شیعیت نیوز: ملک دشمن کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے بلوچستان میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا کر اپنے دہشت گردانہ عزائم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس حملے میں سات لیویز اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہوئے، جبکہ گاڑی اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ قرب و جوار میں موجود چار پانچ گاڑیاں اور عمارتیں متاثر ہوئیں، تاہم ڈپٹی کمشنر کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے محفوظ رہی۔ ڈی ایس پی نذیر احمد نے بتایا کہ دھماکا موٹرسائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا، جس میں تقریباً 15 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم ناصبی تکفیری جماعت تحریک لبیک کے 16 کارکنان گرفتار
یہ حملہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ لشکر جھنگوی نے نہ صرف ریاستی اداروں کو چیلنج کیا بلکہ ملک کے امن و امان کو بھی خطرے میں ڈالا ہے۔ رواں برس اور گزشتہ سال بھی بلوچستان میں شدت پسند عناصر نے متعدد انتظامی افسران کو نشانہ بنایا، جن میں ڈپٹی کمشنر پنجگور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب اور متعدد اسسٹنٹ کمشنرز شامل ہیں۔
حالیہ حملے کے بعد پولیس اور حفاظتی ادارے علاقے میں تعینات اضافی فورسز کے ساتھ سیکیورٹی بڑھانے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کر رہے ہیں۔







