ایران نے چند شرائط کے ساتھ زیارتی ویزہ دوبارہ کھول دیا

25 اکتوبر, 2025 13:21

شیعیت نیوز: ایران نے زیارتی ویزا دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس کے لیے کچھ اہم شرائط مقرر کی گئی ہیں تاکہ زیارت کے عمل کو منظم اور محفوظ بنایا جا سکے۔

ایرانی حکام کے مطابق، زیارتی ویزہ صرف چند شرائط کے ساتھ جاری کیا جائے گا:

  1. کاروان کی تعداد کم از کم پندرہ افراد ہونی چاہیے۔

  2. کاروان سالار کو اظہار حلفی دینا ہوگا کہ وہ کاروان میں شامل افراد کو زیارات کے لیے لے جا رہا ہے اور ان کی واپسی کی ذمہ داری اس پر عائد ہوگی۔ کاروان میں شامل تمام افراد کے نام اور پاسپورٹ نمبر کی فہرست تیار کرنا لازمی ہے۔

  3. اگر کاروان میں شامل افراد کی تعداد پندرہ سے کم ہو تو سیاحتی ویزہ جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے کالعدم سپاہِ صحابہ کے سرغنہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی کے منہ پر کالک مل دی

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات زیارت کے عمل کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہیں اور تمام زائرین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان قواعد پر عمل کریں۔

3:43 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top