اگر سرخ حد پار کی گئی تو یمن پوری قوت سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں، یمنی رہنما
شیعیت نیوز : یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمن غزہ کے محاصرے اور انسانی امداد کے روک تھام کی شدید مذمت کرتا ہے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے لیے ثالث طاقتوں اور امریکہ کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔
الحوثی نے جہادِ اسلامی فلسطین کے شہداء پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن قربانیوں کی قدر خدا کے ہاں عظیم ہے اور یمن اس وعدۂ فتح پر ایمان رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے بے بنیاد الزامات کو ایران کا دوٹوک جواب
الحوثی نے واضح کیا کہ یمن دشمن کی طرف سے معاہدے کی پاسداری کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور اگر کوئی فریق سرخ حد (ریڈ لائن) پار کرنے کی جرأت کرے تو یمن پوری قوت کے ساتھ اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
الحوثی نے زور دیا کہ یمن کی مسلح افواج صہیونی رژیم کی کسی بھی "حماقت” کا مؤثر جواب دینے کے لیے چوکس ہیں۔







