سکردو میں بڑی پیش رفت — 100 میگاواٹ سولر منصوبے کے آغاز کا حکومتی اعلان

24 ستمبر, 2025 12:20

شیعیت نیوز: ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان جناب سید اصغر علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد اور ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے ہمراہ امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ان کے دفتر میں ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومتی ذمہ داریاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم امانت ہیں، جنہیں عوامی خدمت اور قومی مفاد کے لیے بروئے کار لانا ہر فرض شناس اہلکار کا اولین فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امامیہ اسکاؤٹس کا مشکل ترین مشن — پانی میں ڈوبی بستیوں تک پہنچنے کی داستان

اس موقع پر وفد نے علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی اس خطے میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے کی جانے والی عملی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں امن، اخوت اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔

وفد نے بتایا کہ حکومت جلد ہی سکردو میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کے دیرینہ مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔ اس موقع پر خطے کے دیگر اہم عوامی و سماجی مسائل پر بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا۔

4:40 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔