اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ کے قریب بکتر بند گاڑی الٹ گئی، صہیونی فوج کے 10 اہلکار زخمی

حادثے کی وجوہات تاحال نامعلوم، صہیونی فوجی سنسرشپ نے تفصیلات محدود کردیں

شیعیت نیوز : صہیونی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کے حادثے میں کم از کم 10 فوجی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی غزہ شہر کے قریب گشت کے دوران الٹ گئی۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں زخمی فوجیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم فوجی حکام نے ان کی حالت یا تعداد کے بارے میں مزید وضاحت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صہیونی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں شدید احتجاجی مظاہرے

ترجمان نے تسلیم کیا کہ واقعے کے اسباب اب تک واضح نہیں ہوسکے اور تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق صہیونی فوج میں اس قسم کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں، تاہم سخت فوجی سنسر شپ کے باعث ان کی تفصیلات شائع نہیں ہونے دی جاتیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button