اہم ترین خبریں

سید اسد عباس نقوی کی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اجلاس میں شرکت

توہین رسالت ﷺ کے قانون اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر قومی ایکشن کمیٹی کی مشاورتی نشست

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی قومی ایکشن کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ اجلاس کونسل کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی زیر صدارت، کونسل کے مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع بونیر میں شیعیان علیؑ کی جانب سے اہل سنت بھائیوں کی امداد

دیگر شرکاء میں پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، سید عبدالوحید شاہ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، صاحبزادہ سمیع اللہ حسینی، سید عطاء الحسن الحسینی اور اسرار احمد نعیمی شامل تھے۔

اجلاس میں توہین رسالت ﷺ کے قانون، بلاسیفمی کیسز، اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button