ایران صیہونی حکومت کے مقابلے میں اسلام کا صفِ اول کا مورچہ ہے، سید عمار حکیم

07 ستمبر, 2025 11:42

شیعیت نیوز : اس موقع پر سید عمار حکیم نے حالیہ 12 روزہ جنگ میں شیعہ و سنی مسلمانوں کی یکجہتی اور ان کی جانب سے جمہوریہ اسلامی ایران کے ساتھ اظہارِ ہمدلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان صیہونی حکومت سے نفرت کی وجہ سے ہر اس ملک کی حمایت کرتے ہیں جو اسرائیل کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا ہو اور اس سے جنگ کرے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ نے ایران و اسلام میں یکجہتی پیدا کی اور امتِ مسلمہ کی سطح پر جمہوری اسلامی پر لگایا جانے والا پرانا فرقہ واریت کا الزام بھی ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امت مسلمہ کی اصل طاقت اتحاد اور اخوت ہے، شیخ زاہد حسین زاہدی

سید عمار حکیم نے مزید کہا کہ ایران نے صیہونی حکومت کی جارحیت کا اسے منہ توڑ جواب دیا اور اس کے دفاعی نظام پر کاری ضرب لگائی۔ ایرانی میزائلوں کی طاقت نے دشمن کو حیران کر دیا اور اب وہ ان محاذوں پر شکست کھانے کے بعد ایران میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

عراقی قومی اتحاد پارٹی کے سربراہ نے ایران کو اسلام کی صفِ اول کا مورچہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج خطے کے ممالک اس حقیقت کو محسوس کر چکے ہیں کہ اگر اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کمزور ہوا تو اس کا نقصان پورے خطے کو ہوگا۔

5:43 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔