یوم دفاع: قوم کا شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت، ملک بھر میں تقریبات
شیعیت نیوز : دفاعِ وطن ہی بقائے وطن کا ضامن ہے، یومِ دفاع پر پوری قوم نے پاک فوج کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔ ملک بھر میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ اور اساتذہ نے شہداء اور غازیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جنوبی وزیرستان میں بھی یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تقاریب منعقد ہوئیں، جن میں طلبہ کے لیے ”ایک دن پاک آرمی کے ساتھ” جیسا خصوصی پروگرام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر چھوٹے بڑے ہتھیاروں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں : میلاد النبیؐ کا جشن تعلیماتِ رسول کے ساتھ منایا جائے، علامہ سید ساجد علی نقوی
پشاور کے اسکولوں میں بھی رنگا رنگ تقاریب ہوئیں، جہاں طلبہ نے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا اور ان کے لیے خراجِ تحسین پیش کیا۔







