اربعین میں نوجوانوں کی پُرجوش شرکت دشمن کی ثقافتی یلغار پر کاری ضرب ہے، حجت الاسلام اسماعیلی
حجت الاسلام حجت الله اسماعیلی کا کہنا ہے نوجوان اپنی عقیدت اور پاک فطرت سے اہل بیتؑ کی محبت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں

شیعیت نیوز : ایران کے شہر قرچک کے امام جمعہ حجت الاسلام حجت الله اسماعیلی نے کہا: نوجوانوں اور نوخیز نسل کی اربعین حسینی میں وسیع اور پُرجوش شرکت اس بات کی علامت ہے کہ دشمن کی تمام ثقافتی یلغار کے باوجود انہوں نے اپنے دلوں میں اہل بیتؑ کی محبت اور دینی اقدار سے گہری وابستگی کو محفوظ رکھا ہے۔
انہوں نے عوام کے مختلف طبقات خصوصاً طلبہ کی اس معنوی اجتماع میں بھرپور شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا: اربعین واک میں نوجوان نسل کے جوش و خروش کے منفرد مناظر دیکھنے کو ملے، یہاں تک کہ کئی نوجوان ننگے پاؤں اور سحرگاہ سے راستہ طے کرتے رہے جو ان کے راسخ عقیدے اور پاک فطرت کی نشانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیویارک: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ
امام جمعہ قرچک نے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: افسوس کہ اب تک ان سماجی سرمائے کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق ہیں اور ان کی ضروریات کے مطابق ہدفمند پروگرامز کافی حد تک فراہم نہیں کیے گئے حالانکہ نوجوان ہی ہر معاشرے کی ترقی اور پیشرفت کے بنیادی ستون ہیں۔