اربعین واک منڈی بہاؤالدین: علامہ سید علی اکبر کاظمی کی شرکت اور ضریح مبارک کھول دی گئی
مومنین کے احتجاج اور علماء کی قیادت میں انتظامیہ نے شبیہ روضہ بی بی زینبؑ کھول دیا

شیعیت نیوز : صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پنجاب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے اربعین حسینی کے موقع پر منڈی بہاؤالدین کا خصوصی دورہ کیا۔ جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے وہاں پہنچ کر اربعین واک میں شرکت کی اور پیدل چلتے ہوئے گوجرہ، ضریح اقدس جناب حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر حاضری دی۔
گوجرہ منڈی بہاؤالدین میں انتظامیہ نے شبیہ روضہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کو سیل کردیا تھا۔ تاہم مومنین و مومنات کے احتجاج اور بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے نتیجے میں، جب صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی آمد ہوئی اور حالات مزید پیچیدہ ہوتے گئے تو انتظامیہ نے ضریح مبارک کا دروازہ کھول دیا۔ یوں تمام زائرین جو اربعین واک کے ذریعے گوجرہ پہنچے تھے، زیارت سے مشرف ہوئے اور بی بی پاکؑ کو پرسہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں :
اس موقع پر نوحہ خواں حضرات نے نوحے اور سلام پڑھے، ماتمی سنگتوں نے پرسہ دیا اور ذاکرین عظام نے اربعین حسینی کی مناسبت سے مصائبِ آل محمدؑ بیان کیے۔ دوسری جانب انتظامیہ نے منڈی بہاؤالدین میں اربعین واک کو روکنے کے لیے سخت دباؤ ڈالا، مگر عوام نے انتظار کیے بغیر اپنے قائد کے فرمان پر لبیک کہا اور گھروں سے نکل کر اربعین واک میں شامل ہوئے۔ رکاوٹوں کے باوجود وہ گوجرہ منڈی بہاؤالدین پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور اپنے مشنِ حسینی کو جاری رکھا۔
منڈی کے عوام، علمائے کرام، بانیانِ مجالس، وحدت یوتھ کے نمائندے، ماتمی سالار، نوحہ خواں اور تنظیمی برادران (سابقہ و موجودہ) سب نے صوبائی صدر کے اس دورے کو بھرپور سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔