مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر مولانا سید ذیشان حیدر حسنی کی آغا علی رضا پناہیان سے ملاقات

17 اگست, 2025 14:41

شیعیت نیوز : بروز جمعہ 15 اگست 2025ء کو فندق القصر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر سید ذیشان حیدر حسنی نے ایران کے معروف اور مقبول خطیب آغا علی رضا پناہیان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آقای حسنی نے آقای پناہیان کو مجلس وحدت مسلمین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاسی، فلاحی اور علمی خدمات سے آگاہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مدرسہ الولایہ قم المقدسہ اور اسلام آباد میں جاری علمی سرگرمیوں کی تفصیل بھی پیش کی، جسے سن کر آغا پناہیان نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

آغا علی رضا پناہیان نے مجلس وحدت مسلمین کی ان خدمات کو سراہتے ہوئے جلد ہی قم المقدسہ میں مجلس کے دفتر اور مدرسہ الولایہ کے دورے کی دعوت قبول کرلی اور وہاں حاضری کی خواہش ظاہر کی۔

5:20 شام اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔