اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
علامہ احمد اقبال رضوی کا تحریک لبیک کے کیمپ پر استقبال؛ اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ
عزاداران امام حسین علیہ السلام کے استقبال میں کیمپ اور سبیل لگانے پر ذمہ داران کا شکریہ ادا

شیعیت نیوز : لاہور میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی حفظہ اللہ نے تحریک لبیک کے کیمپ پر خصوصی استقبال کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے "لبیک یارسول اللہ ص” کے نعروں کے ساتھ اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ ساجد علی نقوی کا خیبرپختونخوا سیلاب میں اموات پر ردعمل
علامہ احمد اقبال رضوی نے اس موقع پر عزاداران امام حسین علیہ السلام کے استقبال کے لیے کیمپ اور سبیل لگانے پر تحریک لبیک کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات امت مسلمہ کے درمیان محبت اور تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔