علامہ ساجد علی نقوی کا خیبرپختونخوا سیلاب میں اموات پر ردعمل
شیعیت نیوز : علامہ ساجد نقوی نے خیبرپختونخوا میں سیلاب کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 200 سے زائد جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ غیر متوقع تباہی کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا؛ حکومت کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنی چاہئیں۔
ہم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ حکومت کو سیلاب کی وجہ سے اپنی جانوں اور املاک سے محروم لوگوں کی تلافی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنا بھی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز
علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ وادی نیلم میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔ سربراہ شیعہ علماء کونسل نے باجوڑ ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔







