اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ڈھاڈر میں چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے پرنور مجلسِ عزاء کا انعقاد

مولانا ذوالفقار علی سعیدی کا خطاب، فضائل سیدالشہداءؑ اور کربلا کے مصائب پر حاضرین اشکبار

شیعیت نیوز : (ڈھاڈر، ضلع بولان) انجمن سادات جعفریہ ڈھاڈر کے زیرِ اہتمام، چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر میں ایک پرنور مجلسِ عزاء منعقد ہوئی۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے سیدالشہداءؑ کے فضائل اور کربلا کے دلگداز مصائب کو نہایت مؤثر اور پراثر انداز میں بیان کیا، جس پر حاضرین اشکبار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بدحجابی کی بڑی وجہ مردوں کی غیرت میں کمی ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی

اس موقع پر المہدی دینیات سینٹر ڈھاڈر کے طلباء نے بارگاہِ امام حسینؑ میں عقیدت و محبت سے لبریز قصائد اور مرثیے پیش کیے، جنہوں نے فضا کو عشقِ حسینی کی خوشبو سے معطر کردیا۔

بعد ازاں مقامی نوحہ خواں حضرات، برادر امجد علی عباسی، برادر مظہر علی ابڑو اور دیگر نے سوز و گداز کے ساتھ نوحہ خوانی کی۔ دعا و مناجات کے بعد یہ روح پرور محفل اختتام پذیر ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button