کربلا میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آیت اللہ رضا رمضانی کی اہم ملاقات

15 اگست, 2025 13:47

شیعیت نیوز : کربلا — اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اربعین ہر دور اور ہر قوم کے لیے حریت و عدل کا پیغام ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

ملاقات کے دوران عالمی حالات اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، عالمی سیاست اور ملتِ تشیع کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں اتحادِ امت، مظلومین کی حمایت اور ظالم طاقتوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اہل بیتؑ عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی یہ ملاقات کربلا کے روحانی ماحول میں انجام پائی، جس میں عالم اسلام کے اہم امور پر سنجیدہ مشاورت ہوئی۔

10:30 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔