یومِ آزادی 2025: حکومت کا بانیانِ پاکستان کو سرکاری اشتہار سے خارج کرنا عوامی غم و غصے کا باعث

14 اگست, 2025 19:44

شیعیت نیوز : اس سال 14 اگست 2025 کو جنگ اخبار کے سرورق پر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اشتہار میں بانیانِ پاکستان بالخصوص قائداعظم محمد علی جناح و مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبال کی تصاویر شامل نہیں کی گئیں، جس پر محب وطن پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

مذکورہ اشتہار میں موجودہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت کی تصاویر شامل کی گئیں، لیکن بانیانِ پاکستان کو نظرانداز کیا گیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ، غیر عوامی حکومت ہونے کے ساتھ ساتھ نظریۂ پاکستان سے بھی منحرف نظر آتی ہے۔ تبھی پاکستانی عوام کے بنیادی شہری حقوق اور آزادیٔ اظہار رائے کو طاقت کے ذریعے کچلنے کے بعد طاقت کے نشے میں چور، ملک کے یومِ آزادی کے موقع پر بھی بانیانِ پاکستان کو نظرانداز کرتی نظر آتی ہے۔ موجودہ حکمران کسی طور بھی عوامی حمایت کی عکاسی نہیں کرتے جبکہ ان کا مقصد صرف اور صرف اقتدار کا حصول اور اس کو دوام دینے کے لیے ناکام کوششیں کرنا رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد علی نقوی کا یومِ آزادی پر عدل و انصاف اور قومی اتحاد پر زور

موجودہ حکومت سارا سال عوامی ٹیکس کے پیسوں سے کروڑوں روپے کے اشتہارات کے ذریعے ذاتی تشہیر کرتی ہے لیکن یومِ آزادی جیسے انتہائی اہم موقع پر بھی حکمرانوں کو بانیانِ پاکستان کی یاد نہیں آتی۔ موجودہ حکمرانوں کا یہ عمل ریاستِ پاکستان، بانیانِ پاکستان اور عوامِ پاکستان کے ساتھ ان کے نظریاتی تعلق سے بے ربط ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

8:10 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔