علامہ ساجد علی نقوی کا یومِ آزادی پر عدل و انصاف اور قومی اتحاد پر زور

14 اگست, 2025 15:23

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ارضِ پاک کو آزاد ہوئے سات دہائیوں سے زائد عرصہ بیت چکا، لیکن افسوس ہم ابھی تک داخلی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہوئے جو وقت کا تقاضا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یومِ آزادی کے موقع پر ان مسائل اور تلخ ماضی سے صرفِ نظر نہیں کرنا چاہیے بلکہ مسائل کے حل اور مشکلات کے خاتمے اور درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کا آغاز کرنا چاہئے، کیونکہ پاکستان کو ترقی، خوشحالی، استحکام اور مضبوطی تب ہی حاصل ہو سکتی ہے جب ملک میں عادلانہ نظام کا نفاذ کیا جائے، عدل و انصاف اور جرم و سزا کا قانون رائج کیا جائے، ظلم، ناانصافی، تجاوز، زیادتی، طبقاتی تفریق اور توازن کی ظالمانہ پالیسی کو ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سفیر کی پاکستان کو آزادی کی 78ویں سالگرہ پر مبارکباد

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ آئین کا احترام اور قانون کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، ملک سے بے روزگاری، رشوت ستانی، جہالت، فحاشی، عریانی، ناانصافی اور بے عدلی کا خاتمہ کیا جائے۔ اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، تمام طبقات کے درمیان قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے، دورِ جدید کے تمام سائنسی، علمی، ثقافتی اور ارتقائی تقاضوں کو اسلام اور اسلامی قوانین سے ہم آہنگ کیا جائے، کیونکہ جب تک ہم مذکورہ بالا تمام امور پر سختی سے عمل پیرا نہیں ہوتے اس وقت تک ہم مضبوط داخلی استحکام کی جانب بھی گامزن نہیں ہو سکتے۔

6:22 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔