ایرانی سفیر کی پاکستان کو آزادی کی 78ویں سالگرہ پر مبارکباد
شیعیت نیوز : ایرانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق رضا امیری مقدم نے کہا: عظیم پاکستانی قوم آزادی کی 78ویں پُرمسرت سالگرہ منا رہی ہے، ہم بھی پاکستان کی ثابت قدمی، اتحاد اور شاندار کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے عوام کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہیں اور عظیم پاکستانی قوم کی اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اوڑی کشمیر میں حوزہ علمیہ امام ہادیؑ کے زیر اہتمام جلوسِ عزائے حسینی برآمد
ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوستی اور باہمی احترام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔







