بلوچستان میں چہلم امام حسینؑ کا جلوس روکنے پر مجلس وحدت مسلمین کی شدید مذمت

14 اگست, 2025 14:20

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان عزاداری ونگ کے صدر ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ ضلع صحبت پور، بلوچستان کے صدر مقام صحبت پور سٹی میں انتظامیہ کی جانب سے چہلمِ نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کے جلوسِ عزا کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، صحبت پور کا جلوس روایتی اور قدیمی ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں ذاکر حسین نے کہا کہ اربعین حسینیؑ کے جلوسِ عزا نہ صرف ہماری دینی و تاریخی روایات کا حصہ ہیں بلکہ امن، ایثار، بھائی چارے اور حق کی سربلندی کی علامت بھی ہیں۔ جلوسِ عزاداری کو روکنا مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چہلم امام حسینؑ: پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات

صوبائی صدر عزاداری ونگ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ جلوسِ عزاداریِ چہلم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور اس اقدام کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسینؑ کی قربانی انسانیت کے ہر دور کے لیے ایک روشن مثال ہے اور اس کی یاد منانے کا حق کسی سے نہیں چھینا جا سکتا۔

6:20 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔