اہم ترین خبریںایرانلبنان

علی لاریجانی بیروت پہنچ گئے، لبنان میں اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع

عراق کے ساتھ سکیورٹی معاہدے کے بعد لاریجانی کا لبنان کا دورہ، خطے میں تعاون کا نیا ماڈل پیش

شیعیت نیوز : ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی بدھ کی صبح بیروت پہنچے جہاں وہ لبنانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلیٰ مشیر خطے کے دورے کے دوسرے مرحلے پر لبنان آئے ہیں۔

اس سے قبل لاریجانی نے عراق کا دورہ کیا اور تہران اور بغداد کے درمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ اختلافات اور مشکلات کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ کوئی فرد یا ملک ایران یا عراق کی سلامتی کو نقصان نہ پہنچا سکے، اس طرح دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے اس معاہدے کو خطے میں وسیع تر سکیورٹی تعاون کے لیے ایک ماڈل قرار دیا، جس کا مقصد خطے کے تمام ممالک کو طاقتور اور محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button