حجت الاسلام صبوری کی صحیفہ سجادیہ کی دعا کی شرح اور حزب اللہ کی حمایت
امام جمعہ کہک کا لبنان میں حزب اللہ کے غیر مسلح کرنے کی قرارداد کی شدید مذمت

شیعیت نیوز : حجت الاسلام محسن صبوری فیروزآبادی نے جمعہ کے پہلے خطبے میں صحیفہ سجادیہ کی نویں دعا کے ایک حصے کی شرح پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین علیہ السلام اس حصے میں تائب بندے کی کیفیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
"مَا أَنَا بِأَعْصَی مَنْ عَصَاکَ فَغَفَرْتَ لَهُ وَ مَا أَنَا بِأَلْوَمِ مَنِ اعْتَذَرَ إِلَیْکَ فَقَبِلْتَ مِنْهُ وَ مَا أَنَا بِأَظْلَمِ مَنْ تَابَ إِلَیْکَ فَعُدْتَ عَلَیْهِ”
یعنی اے معبود! میں نہ سب سے زیادہ گناہگار ہوں کہ تو نے اسے بخش دیا، نہ سب سے زیادہ ملامت کے لائق ہوں کہ تو نے اس کا عذر قبول کیا اور نہ سب سے زیادہ ظالم ہوں کہ تو نے اس کی توبہ قبول فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں : اربعین سفر، روحانی تازگی اور خدا کی طرف بڑھنے کا ذریعہ ہے، آیت الله ناصری
انہوں نے دوسرے خطبے کے آغاز میں نمازیوں کو تقوائے الٰہی کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تقویٰ اعمال کی قبولیت اور انسانی کردار کی قدر و قیمت کا معیار ہے۔ امام سجاد علیہ السلام فرماتے ہیں:
"کوئی عمل جب تقویٰ کے ساتھ ہو تو وہ کم نہیں ہوتا، بھلا وہ عمل جو خدا کے نزدیک قبول ہو جائے، کیسے کم سمجھا جا سکتا ہے؟
— لایَقِلُّ عَمَلٌ مَعَ تَقْوی وَکَیْفَ یَقِلُّ مایُتقَبَّلُ”۔
امام جمعہ کہک نے اپنے خطبے کے تسلسل میں حکومتِ لبنان کی کابینہ کی طرف سے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا:
یہ منصوبہ امریکہ کی پیشکش کا حصہ ہے جو ٹام باراک کے ذریعے حکومتِ لبنان کو دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا یہ ہمیشہ کا طریقہ رہا ہے کہ وہ دھمکی اور لالچ کے ذریعے اپنی مفاد پرستانہ پالیسیوں کو دیگر حکومتوں پر مسلط کرتا ہے لیکن یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اصل طاقت ہمیشہ قوموں کے ہاتھ میں ہوتی ہے اور وہی اپنی قومی ارادے اور درست فیصلوں کے ذریعے دشمنوں کو مایوس کر سکتے ہیں۔