اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین

لندن میں صہیونی مخالف مظاہرہ، نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ

مظاہرین کا غزہ کے محاصرے کے خاتمے اور اسرائیل کی برطانیہ سے عسکری و سیاسی حمایت بند کرنے کا مطالبہ

شیعیت نیوز : غزہ میں جاری صہیونی مظالم اور نسل کشی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں برطانیہ میں صہیونی حکومت مخالف مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے غزہ میں جاری نسل کشی کے مرکزی ذمہ دار اور جنگی مجرم نتن یاہو کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرہ رسل اسکوائر سے شروع ہو کر ڈاؤننگ اسٹریٹ، برطانوی وزیراعظم کے دفتر اور برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوششیں ناکام رہیں گی، علی اکبر ولایتی کا اعلان

مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نتن یاہو کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر قانونی کارروائی کرے۔

اس موقع پر لوگوں نے مختلف نعرے لگائے اور ایسے بینرز اٹھائے جن پر غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے اور غزہ کے محاصرے کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کی سیاسی اور عسکری حمایت کو بھی فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button