اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

کوئٹہ سے زائرین کی تفتان روانگی کا اعلان

اربعین سے قبل زائرین نے حکومت سے سکیورٹی کی درخواست کر دی

شیعیت نیوز : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کرام نے 7 تاریخ کو کوئٹہ سے تفتان کی طرف روانگی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج علمدار بس ایسوسی ایشن کے اراکین، قافلہ سالاروں، مجلس وحدت المسلمین کے نمائندوں اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس علمدار روڈ میں منعقد ہوا۔

جس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں موجود زائرین کرام سات اگست کو کوئٹہ سے تفتان بارڈر کی طرف روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کی بائی روڈ سفری پابندیوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا تاریخی مارچ کا اعلان

انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ہمیں سکیورٹی دی جائے، تاہم اگر سکیورٹی نہ بھی دی جائے تو حکومت ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کے لئے چند روز ہی باقی ہیں، زائرین کے پاس مزید وقت نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button