شہید قائد علامہ عارف الحسینیؒ: تمام مسلموں کے لیے مشعل راہ ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
حجت الاسلام سید حسن ظفر نقوی کا خطاب، شہید قائد کی زندگی کو تمام مسلم امہ کے لیے مشعل راہ قرار دیا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے زیر اہتمام برسی قائد شہید عارف حسین الحُسینی کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا اور فلسفہ شہادت قائد شہید کی مجاہدانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی زائرین کی سفرِ عشق کی امیدیں دم توڑ گئیں، اگلے 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
کمترین وسائل اور تاریخ کے ظالم ترین ڈکٹیٹر کے سامنے جس انداز میں شہید قائد نے اپنی قوم کی قیادت کرتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جد و جہد کی، وہ شہید قائد کی کرشماتی شخصیت، بصیرت اور شجاعت کا معجزہ ہے۔ جس کی بدولت وطن عزیز کے ہر باوفا بیٹے کے دل میں شہید قائد آج بھی زندہ ہیں اور ان کا راستہ ہر ایک شیعہ، سنی، مسلم کے لیے مشعل راہ ہے۔