اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کے خلاف بھلوال میں احتجاجی ریلی

شرکاء نے حکومت سے فوری طور پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا، مذہبی آزادی پر قدغن برداشت نہیں

 شیعیت نیوز: فقہ جعفریہ کی مختلف تنظیموں کی جانب سے ایران و عراق کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر عائد پابندی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ریلی مرکزی امام بارگاہ سے شروع ہو کر منشی چوک بھلوال تک پہنچی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، جو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ایران اور عراق کے زمینی سفر پر عائد پابندی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے کہا کہ حکومت نے موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال کو جواز بنا کر زائرین کے لیے زمینی سفر پر پابندی عائد کی ہے، جس سے لاکھوں زائرین متاثر ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زمینی راستے سے زیارت کا سفر روکنا مذہبی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیارات کے راستے بند کرنا ناقابل قبول، مذہبی آزادی پر حملہ ہے: علامہ سبطین سبزواری

شرکاء نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر یہ پابندی ختم کرے تاکہ عاشقانِ اہل بیت اپنے مذہبی فرائض اور عقیدت کا سفر ادا کر سکیں۔

ریلی کی قیادت مولانا غلام جعفر قمی، سید ظہیر عباس شاہ سمیت دیگر علماء اور رہنما کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے پرجوش انداز میں نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات دہرائے اور واضح کیا کہ وہ اپنے مذہبی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button