شہید قائد کا راستہ ہر ایک شیعہ سُنی مسلم کے لئے مشعل راہ ہے: علامہ حسن ظفر نقوی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین عزاداری وِنگ کے زیرِ اہتمام برسی قائد شہید عارف حسین الحسینی کی مناسبت سے مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجۃ الاسلام سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے فلسفہ شہادت اور قائد شہید کی مجاہدانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید کی زندگی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
کم ترین وسائل اور تاریخ کے ظالم ترین ڈکٹیٹر کے سامنے جس انداز میں شہید قائد نے اپنی قوم کی قیادت کرتے ہوئے اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی، وہ شہید قائد کی کرشماتی شخصیت، بصیرت اور شجاعت کا معجزہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریمدان بارڈر سے متعلق غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں: علامہ احمد اقبال رضوی
حجۃ الاسلام سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شہید کی بدولت وطنِ عزیز کے ہر باوفا بیٹے کے دل میں شہید قائد آج بھی زندہ ہیں اور اُن کا راستہ ہر ایک شیعہ، سنی، مسلمان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔







