ریمدان بارڈر سے متعلق غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں: علامہ احمد اقبال رضوی

31 جولائی, 2025 19:18

شیعیت نیوز:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے قوم کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ ریمدان بارڈر کھلنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں پر ہرگز کان نہ دھرا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ریمدان بارڈر کی صورتحال کے حوالے سے کسی بھی قسم کی باضابطہ خبر یا اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے واضح کیا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت مسلسل متعلقہ سرکاری و انتظامی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور جیسے ہی کسی قسم کی پیشرفت ہوگی، عوام کو آفیشل ذرائع سے مطلع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ ہتھیار نہیں ڈالے گی، نا لبنان کو اسرائیل کا شکار بننے دیں گے: شیخ نعیم قاسم

ایرانی صدر کا بیان: دنیا کی کوئی طاقت ایرانی قوم کو جھکا نہیں سکتی، 12 روزہ جنگ میں صہیونی نظام ناکام رہا

انہوں نے تمام زائرین اور اہلِ ایمان سے اپیل کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف اپنے قائدین کے اعلانات اور رہنمائی پر اعتماد کریں۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ غیر ذمہ دارانہ اطلاعات و افواہیں عوام میں بےچینی پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں، لہٰذا افواہ سازی سے گریز اور منظم رویہ ہی وقت کا تقاضا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ جیسے ہی کوئی پیشرفت ہوگی، قوم کو فوری طور پر اعتماد میں لیا جائے گا اور اطلاعات باقاعدہ ذرائع سے فراہم کی جائیں گی۔

4:38 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔