اہم ترین خبریںیمن

یمن سے میزائل حملے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

خطرے کے سائرن بجنے سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

شیعیت نیوز : یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل فائر کیے جانے کے بعد بن گوریان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں فوری طور پر روک دی گئیں اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سینیٹرز کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور مذاکرات پر زور

صہیونی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق، میزائل حملے کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

صہیونی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button