شہید دیدار جلبانی کی برسی پر مجلس ترحیم، رہنماؤں کا شہداء کے راستے پر چلنے کا عزم
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے شہید ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ شہید سرفراز علی بنگش کی برسی کے موقع پر خانوادہ شہداء اور ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام جامع مسجد حسینی ایوب گوٹھ اسکیم 33 کراچی میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
مجلس ترحیم میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔
یہ بھی پڑھیں : زائرین کے راستے بند کرنا جگ ہنسائی ہے، راستے محفوظ بنائے جائیں، علامہ قاضی نادر علوی
مجلس سے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، مرکزی رہنما علامہ مختار احمد امامی اور کراچی کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا۔
رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید دیدار جلبانی ایک نڈر، بے باک، بہادر، شجاع اور مرد میدان مجاہد عالم دین تھے۔
شہید علامہ دیدار جلبانی کی مسلسل میدان مبارزہ میں حاضری سے خوفزدہ استعماری آلہ کاروں نے انہیں بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا۔
ان کی برسی کے موقع پر شہداء کے خانوادگان کو ہدیۂ تعزیت و تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کی مقدس راہ پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔







