زائرین کے راستے بند کرنا جگ ہنسائی ہے، راستے محفوظ بنائے جائیں، علامہ قاضی نادر علوی

29 جولائی, 2025 22:55

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ناظم تنظیم علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی ملاقات میں زائرین کے لیے دعوے کیے گئے، مگر دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بجائے زائرین کا راستہ روکنا جگ ہنسائی ہے۔ زائرین کے راستے کو محفوظ بنایا جائے، دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زائرین ہر حال میں بذریعہ سڑک زیارت کے لیے جائیں گے، سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ محرم الحرام کے دوران قائم کیے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کیا جائے۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم قائدین کے فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے باہر نکلیں گے، اور پوری قوم مرکز کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید علامہ دیدار جلبانی اور محافظ سرفراز بنگش کی برسی پر مجلس ترحیم

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں ڈویژن بھر کے قافلہ سالاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس آف کارواں سالار پاکستان کے رہنما سید مظفر شمسی، سید آل رضا کاظمی، مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سید طاہر عباس نقوی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما بشارت عباس قریشی، مجلس وحدت مسلمین ایمپلائز ونگ کے صدر سلیم عباس صدیقی، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال، ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی مولانا سید فرخ مہدی اور دیگر موجود تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس آف کارواں سالار کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے زائرین کے لیے بائی روڈ سفر ناممکن بنایا جا رہا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اگر وہ کرکٹ میچوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنا سکتی ہے تو زائرین کی سیکیورٹی ممکن کیوں نہیں بنائی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن زیارت امام حسینؑ نہیں چھوڑ سکتے، جو مرکزی قیادت کا فیصلہ ہوگا پوری قوم اس کا ساتھ دے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زائرین پر کاری ضرب لگائی ہے، راستوں کی بندش سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

ہم اپنے بیٹوں کی قربانی دیں گے لیکن امام حسینؑ کی زیارت نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے، ورنہ ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہم پرامن قوم ہیں، ہمارا حق نہ چھینا جائے۔

رہنماؤں نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سے تفتان اور کراچی سے رمدان کے راستے کو محفوظ بنایا جائے۔

اس موقع پر وائس آف کارواں سالار پاکستان کے رہنما ڈاکٹر منیر حسین، زوار حسین لنگاہ، سید محسن علی شاہ، سید عارف حسین شاہ، سید جواد رضا جعفری، سید نیئر عباس شمسی، سید اعجاز حسین شاہ، سید اصغر حسین شاہ، سید زمان شاہ، سید نسیم عباس شاہ، مودت حسین کھاکھی، محمد عباس صدیقی، سید نسیم عباس شمسی، کاظم حسین، یاسر لنگاہ، قیصر عباس لنگاہ، سید علی رضا بخاری، سید وسیم عباس شاہ، سید توقیر شاہ، الطاف حسین، مشتاق حسین، منتظر مہدی، علی رضا حسینی، مولانا تقی گردیزی، صابر خان بلوچ، سید مطلوب بخاری اور دیگر شریک تھے۔

9:12 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔