ضلع گجرات میں تنظیم سازی، مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی و صوبائی قیادت کا اہم اجلاس

29 جولائی, 2025 22:48

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع گجرات کی تنظیم سازی کے متعلق مرکزی و صوبائی کمیٹی کے اراکین کی ایک اہم آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ضلع گجرات کی موجودہ تنظیمی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز آیاتِ قرآنی سے ہوا۔

اجلاس کا واحد ایجنڈا ضلع گجرات کی تنظیمی نو تھا۔ ضلع کی 6 تحصیلوں:
1۔ تحصیل صدر گجرات
2۔ تحصیل لالہ موسیٰ
3۔ تحصیل کھاریاں
4۔ تحصیل جلال پور جٹاں
5۔ تحصیل سرائے عالمگیر
6۔ تحصیل کنجاہ
کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سید منتظر مہدی نقوی (صوبائی رکن مجلس وحدت مسلمین شمالی ورکنگ کمیٹی، شمالی پنجاب) نے ضلع گجرات کی تازہ تنظیمی صورتحال پر بریفنگ دی۔ علامہ صدا حسین ورک (صوبائی رکن ورکنگ کمیٹی مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب) نے بھی برادر سید منتظر مہدی کی معاونت کی۔

یہ بھی پڑھیں : زمینی راستوں کی بندش ناقابل قبول، حکومت زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرے، علامہ موسیٰ حسینی

ظہیر کربلائی (صوبائی آفس سیکرٹری شمالی پنجاب) نے تینوں تحصیلوں کی موجودہ ساخت اور ضروریات پر تفصیلی تبصرہ کیا۔ اجلاس کی صدارت جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب (وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان) نے کی، جنہوں نے واضح رہنمائی دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تنظیم سازی کا عمل شفاف طریقے پر ہو اور خانہ پری سے گریز کیا جائے۔ یونٹس کی تشکیل میں اہلیت کے حامل اور نئے افراد کو موقع دیا جائے۔

جناب سید اسد عباس نقوی (مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان) نے کہا کہ اگر ضلع گجرات کی 6 تحصیلوں سے تین تین افراد بھی لیے جائیں تو 18 افراد بنتے ہیں۔ کوشش کریں انہی 18 میں سے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جائے۔

صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر نے کہا کہ برادر اظہر جعفری ضلعی صدر گجرات سے بات ہوئی تھی، اس وقت انہوں نے جناب افضال شاہ صاحب کا نام بطور ضلعی آرگنائزر منتخب کیا تھا۔ قبلہ کاظمی صاحب نے کہا کہ میری جناب افضال شاہ صاحب سے ملاقات ہوئی تھی، مناسب فرد لگ رہے تھے۔

منتظر مہدی بھائی نے بھی یقین دلایا کہ وہ جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، ان شاءاللہ۔ اور دس صفر المظفر، 5 اگست کو پہلی فزیکل میٹنگ رکھیں گے اور چہلم امام حسین علیہ السلام (اربعین حسینی) کے بعد گجرات میں بڑا پروگرام منعقد کریں گے، ان شاءاللہ۔

تمام ذمہ داران نے طے شدہ اہداف کو وقت پر مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ جناب قبلہ علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے ہدایت کی کہ یہ عمل 5 اگست 2025ء تک مکمل کر لیا جائے تاکہ منتخب برادران کے ساتھ ضلع گجرات میں اربعین حسینی کے بعد ایک فزیکل میٹنگ منعقد کی جا سکے، ان شاءاللہ۔

اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے ہوا۔

8:12 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔