زمینی راستوں کی بندش ناقابل قبول، حکومت زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرے، علامہ موسیٰ حسینی
شیعیت نیوز : مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے رہنما اور کوئٹہ کے جید عالم دین علامہ محمد موسیٰ حسینی نے اربعین کے سلسلے میں کربلا جانے والے زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی یہ راستہ بند نہیں ہوا، اب بھی نہیں ہوگا۔ حکومت سیکیورٹی فراہم کرے۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں زائرین کی زمینی راستوں کے ذریعے ایران اور عراق جانے پر حکومتی پابندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں امن و امان، مال اور جان کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : زائرین کے زمینی سفر پر پابندی ناقابل قبول، ملت جعفریہ کا شدید ردعمل
اربعین کے سلسلے میں کربلا جانے والے زائرین پر پابندی نے پاکستان میں مقیم کروڑوں عقیدت مندوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ ماضی میں بھی یہ راستہ کسی بھی صورت بند نہیں ہوا، اور نہ اب ہوگا۔







