بس اب بہت ہوا! کل پورےمیں احتجاج ہوگا حسینیوں کو اپنی طاقت دکھانا ہوگی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پریس کانفرنس
شیعیت نیوز:اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم اپنی جانیں قربان کرسکتے ہیں لیکن یہ راستے بند نہیں ہونے دیں گے۔
اگر آپ راستوں کو محفوظ نہیں بناسکتے تو یہ کیسی حکمرانی اور حکومت ہے۔
اس پابندی کے خلاف عوامی احتجاج کی ذمہ دار حکومت ہوگی حسینیوں کو اپنی طاقت دکھاناہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: چہلم کربلا کا راستہ روکنا حکومت کی ناکامی ہے: اپوزیشن لیڈر کاظم میثم
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،علامہ احمد اقبال رضوی اور ناصر عباس شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہوگیا ہم یہ نہیں ہونے دیں ۔
کل پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔
احتجاجی ریلیاں اور دھرنے بھی ہوں گے۔
یہ کوئی سیاسی اجتماع نہیں سید الشہدا علیہ السلام کا چہلم ہے۔
ہم سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔







