زائرین پر پابندی افسوسناک ہے، فوری نظر ثانی کی جائے: شبیر ساجدی

28 جولائی, 2025 19:54

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب شبیر ساجدی نے اربعینِ حسینی کے موقع پر پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے ایران اور عراق جانے والے زائرین پر عائد پابندی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حکومتی اقدام کو افسوسناک اور عوامی جذبات سے متصادم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال لاکھوں عاشقانِ امام حسینؑ بااخلاص جذبے اور ایمانی حرارت کے ساتھ اربعین میں شرکت کے لیے کربلا کا رخ کرتے ہیں، اور ان کے لیے زمینی راستہ نہ صرف زیادہ سہولت کا باعث ہوتا ہے بلکہ کم آمدنی والے طبقات کے لیے واحد ممکن راستہ بھی ہے۔ ایسے میں حکومت کا یہ فیصلہ محروم طبقات کے لیے ایک شدید رکاوٹ بن کر سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چہلم کربلا کا راستہ روکنا حکومت کی ناکامی ہے: اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

شبیر ساجدی نے کہا کہ اگر بلوچستان کے راستوں پر سیکیورٹی کے خدشات ہیں تو یہ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان قائم کریں، نہ کہ راستے بند کرکے ذمہ داری سے پہلوتہی کریں۔ انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ زائرینِ اربعین کے لیے زمینی راستوں کو فی الفور بحال کیا جائے اور بلوچستان سمیت تمام روٹس پر سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے تاکہ زائرین باوقار اور محفوظ طریقے سے اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر ملتِ جعفریہ میں شدید بےچینی پائی جاتی ہے، اور حکومت کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زائرین کے جذبات کا احترام کرے اور فوری طور پر اس فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔

4:09 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔