چہلم کربلا کا راستہ روکنا حکومت کی ناکامی ہے: اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

28 جولائی, 2025 19:46

شیعیت نیوز : اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین جی بی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماضی میں مختلف حکومتوں نے چہلم کربلا کو روکنے کی کوشش کی تھی، ان حکومتوں کا بدترین انجام سب کے سامنے ہے، وفاقی حکومت کو ان سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔

بائی روڈ چہلم کربلا کو روکنے کی خبر جہاں ایک مکتبِ فکر کی عبادت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، وہیں یہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا اعلان بھی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ سے سوال ہے کہ کیا پاکستان کے تمام صوبوں میں عام شہری کی آزادانہ نقل و حرکت ممکن ہے یا نہیں؟ کیا ریاست کی رٹ پورے ملک میں قائم ہے یا نہیں؟

پورا بلوچستان تو ایک ایس ایچ او کے رحم و کرم پر تھا، آج سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر قافلۂ کربلا کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اس فیصلے کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ اسے وفاقی حکومت کی بدترین ناکامی اور شرمناک عمل قرار دیتے ہیں۔ قافلوں کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کے بجائے سیکیورٹی رسک کے نام پر انہیں روکنا ناانصافی اور ظلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین پر پابندی حکومتی نااہلی، غیر آئینی اقدام ہے: مجلس وحدت مسلمین

کیا سیکیورٹی رسک کے نام پر جشنِ آزادی کی تقریبات بھی روک دی جائیں گی؟ ایسی حماقت کرنے والی حکومت عوامی حکومت نہیں ہو سکتی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کی شاہراہیں، تمام بارڈرز اور عبادت گاہیں بند کرنے کی بجائے ان پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

2:50 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔