مصر کی سرحدیں کھولی جائیں، شیخ الازہر فوری اقدام کریں: امیر جماعت اسلامی بلوچستان

27 جولائی, 2025 20:19

شیعیت نیوز : امیر جماعت اسلامی بلوچستان پاکستان مولوی عبدالحق ہاشمی نے عالم اسلام خصوصاً جامعہ الازہر اور مصر کے مذہبی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی مظلوم عوام کی فوری مدد کے لیے تمام سرحدیں کھولنے پر مصر کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے اپنے جذباتی بیان میں کہا: ’’اے شیوخ مصر! اے شیخ الازہر! اے مفتی مصر! یہ میرے دل کی آواز ہے جو میں پاکستان کے تمام علمائے کرام کی طرف سے دے رہا ہوں۔ آپ پر لازم ہے کہ مصر کی حکومت اور اس کے اداروں پر دباؤ ڈالیں تاکہ فلسطین اور غزہ کے ساتھ تمام سرحدیں کھول دی جائیں۔‘‘

مولوی عبدالحق ہاشمی کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم عوام ایک دانہ گندم اور ایک نوالہ غذا کے لیے ترس رہے ہیں، وہ پیاس اور بھوک سے مر رہے ہیں اور دنیا تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زائرین کی بائی روڈ سفر پہ پابندی قبول نہیں، علمدار روڈ کوئٹہ پر احتجاجی دھرنا

انہوں نے خدا کو گواہ بنا کر کہا کہ یہ اموات ہماری اور آپ کی گردن پر ہیں، اور قیامت کے دن اس کا حساب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’اے اہل اسلام! اے علمائے دین! اے مصری عوام! اے شیخ الازہر! اب وقت آگیا ہے کہ آپ سب مصر کی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ فلسطین کے لیے تمام دروازے کھول دیے جائیں۔ یہ ذمہ داری صرف مصر کی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کی ہے۔‘‘

بیان کے اختتام پر مولوی عبدالحق ہاشمی نے شیخ الازہر سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنی شرعی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے فوری اور عملی اقدامات کریں تاکہ محصور و بھوکے فلسطینیوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

1:14 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔