زائرین کی بائی روڈ سفر پہ پابندی قبول نہیں، علمدار روڈ کوئٹہ پر احتجاجی دھرنا
شیعیت نیوز : زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا آغاز ہو گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان سے زائرین کو اربعین کے سلسلے میں ایران اور عراق بائی روڈ جانے کی اجازت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کے بواسطہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی کے بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین نے علمدار روڈ پر احتجاج کا آغاز کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان قابلِ مذمت ہے۔ زائرین کو سیکیورٹی کے نام پر روکنا قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی حکومت کے ان اقدامات کے پیچھے کون؟
انہوں نے کہا کہ زائرین کرام نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایران اور عراق کے ویزے، ٹرانسپورٹ اور وہاں پر ہوٹلوں کا بھی بندوبست کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر بارڈرز کھولے اور زائرین کی سیکیورٹی کا بندوبست کرے۔ سیکیورٹی کے نام پر زائرین کو مقدس مقامات کی زیارات سے روکنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔







