پاکستانی حکومت کے ان اقدامات کے پیچھے کون؟
شیعیت نیوز : پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اس سال زائرین اربعین کے لیے بائی روڈ سفر نہیں کرسکتے۔ جبکہ کچھ دنوں قبل تہران میں اربعین کے حوالے سے سہ ملکی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ نے شرکت کی اور زائرین کو ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، جس کے بعد ایران میں کئی دنوں سے پاکستانی زائرین کے استقبال کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بائی روڈ زیارات پر پابندی ناقابلِ قبول، زائرین کا ملک گیر احتجاج
دوسری جانب، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اسی ہفتے پاکستان کا متوقع دورہ بھی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عدم موجودگی کا بہانہ بناکر ملتوی کروا دیا گیا۔
لگتا ہے پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر بڑے صاحب 🇺🇸 خوش نہیں ہیں، اس وجہ سے ہماری فارم 47 والی سرکار مسلسل فیصلے بدلنے پر مجبور ہے۔







