بائے روڈ اربعین زیارات پر پابندی ناقابل قبول ہے: ناصر عباس شیرازی

27 جولائی, 2025 09:55

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے مرکزی رہنما ناصر عباس شیرازی نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے اربعین کے موقع پر زائرین امام حسین علیہ السلام کے لیے بائے روڈ ایران و عراق جانے پر پابندی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو آئینی و بنیادی مذہبی حقوق پر حملہ قرار دیا ہے۔

ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ:

"یہ اقدام ہمارے بنیادی آئینی حقوق پر ایک ضرب ہے۔ مشکل ترین حالات میں بھی لاکھوں زائرین انہی راستوں سے زیارتِ امام حسینؑ کے لیے سفر کرتے رہے ہیں۔ ہمیں توقع تھی کہ ٹرائی لیٹرل میٹنگ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب زائرین کے لیے سہولیات کا اعلان کریں گے، لیکن اس کے برعکس زائرین پر پابندی عائد کر کے امریکہ اور اسرائیل کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا گیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سیستانی کی عالمی برادری سے ہنگامی اپیل: غزہ کو قحط و بمباری سے بچایا جائے

انہوں نے واضح کیا کہ:

"یہ فیصلہ نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ ہم اسے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ بیشتر زائرین کا تعلق متوسط اور غریب طبقے سے ہے، جو ساری زندگی تھوڑا تھوڑا بچا کر زیارت کا خواب پورا کرنے کی نیت رکھتے ہیں۔ ان کا یہ بنیادی حق چھیننا ظلم ہے۔”

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے امن و امان کی صورتحال کو بطور جواز مسترد کرتے ہوئے کہا:

"یہ کہنا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، تو کیا ریاست اتنی کمزور ہے کہ ایک ایس ایچ او بھی تعینات نہیں کر سکتی؟ اگر ریاست اپنے شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم نہیں کر سکتی تو یہ سیکیورٹی کی ناکامی نہیں بلکہ ریاستی نظام کا فیلیر ہے۔”

ناصر شیرازی نے تجویز دی کہ:

"حکومت کو چاہیے تھا کہ روڈ ٹریول کے ساتھ ساتھ فری فیری سروس اور سمندری راستوں کے آپشنز بھی فراہم کرتی۔ لیکن ایسا کچھ نہیں کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت کیا گیا ہے تاکہ کربلا سے وابستگی اور تعلق کو کمزور کیا جا سکے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:

"نہ تو اتنی پروازیں دستیاب ہیں، نہ عوام کے پاس فضائی سفر کے لیے وسائل ہیں، اور نہ ہی فلائٹس کوئی حقیقی حل ہیں۔ یہ پابندی عوام کو زیارت سے روکنے کی کوشش ہے، جسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔”

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ امسال اربعین کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کی بنا پر زائرین کو صرف فضائی سفر کی اجازت دی گئی ہے، اور بائے روڈ ٹریول پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

1:11 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔