اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

یمن کے میزائل حملے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

سیکیورٹی خدشات کے تحت اسرائیل کا مرکزی ایئرپورٹ بند، مسافروں کو متبادل ہدایات جاری

شیعیت نیوز :عبرانی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے ایک میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل کے مرکزی بن گوریان ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ایئرپورٹ حکام نے فوری طور پر تمام فضائی سرگرمیوں کو روک دیا ہے اور مسافروں کو متبادل انتظامات کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شامل ہونے کا فیصلہ

تاحال اسرائیلی فوج یا حکومتی ذرائع کی جانب سے اس میزائل حملے کے بارے میں تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی ممکنہ نقصانات کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button