اہم ترین خبریںپاکستان

وحدت یوتھ کی تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر،علامہ راجہ ناصر کی اختتامی تقریب میں شرکت

اس موقع پر مرکزی صدر وحدت یوتھ یاورعباس کاظمی اور نائب صدر راجہ مصطفیٰ حیدر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

شیعیت نیوز:وحدت یوتھ پاکستان کی جانب سے پندرہ روزہ دینی تربیتی و نظریاتی سمر کیمپ مری میں اختتام پزیر ہوگیا۔

تقربِ تقسیم انعامات میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی۔

پوزیشن ہولڈرز اور دیگر طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کیے گئے۔

حضرت عباس علمدار گروپ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب برادر محمود قمبر کو ایران عراق کی زیارات کروائی جائیں گی جبکہ حضرت شہزادہ قاسم گروپ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خوش قسمت نوجوان محسن رضا کو مشہد اور قم کی زیارات کا شرف حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: پوری امت مسلمہ کو اس نازک گھڑی میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیئے، علامہ راجہ ناصر عباس

دیگر پوزیشن ہولڈر ز طلباء کو سرٹفیکیٹس،اسلامک کتب،رہبر معظم کی تصاویر اور انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر مرکزی صدر وحدت یوتھ یاورعباس کاظمی اور نائب صدر راجہ مصطفیٰ حیدر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تربیتی دینی کیمپس کے انعقاد سے طلبہ کے رشد و ہدایت میں اضافہ ہوگا۔یہ نوجوان معاشرہ سازی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button