اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ملی یکجہتی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا علامہ راجہ ناصر اور علامہ ساجد نقوی کی خصوصی شرکت متوقع

ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام اسلامی تحریک (شیعہ علماء کونسل) پاکستان کی میزبانی میں تمام دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی۔

  شیعیت نیوز:اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

 علامہ سید ساجد علی نقوی  کی میزبانی میں 23 جولائی 2025 کو اسلام آباد میں  اجلاس منعقد ہوگا۔

دینی جماعتیں اختلافات کے باوجود قرآن و سنت کی بالادستی آئین پاکستان کے نفاذ پر متفق و متحد ہیں۔

 اجلاس میں فلسطین، کشمیر، دہشتگردی، مہنگائی، مدارس پالیسی، اور سود کے قوانین کے خلاف قومی مؤقف کا اعلان کیا جائے گا۔

ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام اسلامی تحریک (شیعہ علماء کونسل) پاکستان کی میزبانی میں تمام دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھئیے: جامعہ الکوثر اسلام آباد کے وفد کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات، اظہار تعزیت پیش کیا

اس اجلاس میں صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، مولانا فضل الرحمٰن، مولانا عبد الحق ثانوی، حافظ نعیم الرحمٰن، حافظ عبد الکریم، علامہ راجہ ناصر عباس  جعفری، علامہ شبیر حسن میثمی، جناب لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، ناصر شیرازی سمیت تمام مذہبی جماعتوں کے رہنماء شریک ہونگے۔

یہ بھی پڑھئیے: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد کی سفیر ایران رضا امیری مقدم سے ملاقات

اجلاس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اسمبلی نظریاتی کردار کی حفاظت قرآن و سنت اور آئین سے متصادم قانون سازی ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی تخریب کاری امن و امان عدم تحفظ اور فلسطین کشمیر کی صورتحال پر متفقہ مؤقف اختیار کرنے کے لیے ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button