شدید بارشوں کے پیش نظر امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے ملک بھر میں امدادی ٹیموں کی تشکیل دے دی گئی

19 جولائی, 2025 07:12

شیعیت نیوز : ملک میں مون سون بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

ان نازک حالات میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارے ’’امامیہ سکاوٹس پاکستان‘‘ نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے میدانِ عمل میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مصیبت میں گھرے ہوئے افراد کی ہنگامی طور امداد فراہم کرنے، ریلیف اور بحالی کے مراحل میں خدمات سرانجام دینے کیلئے ’’خصوصی رضا کار ٹیمیں‘‘ تشکیل دی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مولا علیؑ کے پیروکار آج دنیا بھر میں ظلم کے خلاف صف آراء ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے ملک بھر میں موجود امامیہ سکاوٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خصوصی ٹیموں میں شمولیت کیلئے مرکز میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔

امامیہ سکاوٹس کی خصوصی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھجوائی جائیں گی، جہاں امامیہ سکاوٹس امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

1:59 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔