رہبر معظم ہماری ریڈ لائن ہیں، جس نے نزدیک آنے کی کوشش کی ہاتھ کاٹ دیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی

19 جولائی, 2025 03:21

شیعیت نیوز : وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل صدر علی حیدر کاظمی کی سربراہی میں مرکزی وائس چیئرمین مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پہ مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان حسن رضا، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری اور ڈویژنل سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے۔

علی حیدر کاظمی نے نامزد ڈویژنل کابینہ کا تعارف کروایا اور ڈویژنل کنونشن سے لے کر اب تک کارکردگی رپورٹ علامہ احمد اقبال رضوی کی خدمت میں پیش کی۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے اب تک کی ڈویژنل کارکردگی کو اطمینان بخش و تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ناصرف مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کی بلکہ پوری ملتِ تشیع پاکستان کی وحدت یوتھ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے قیام سے لے کر اب تک اس الٰہی نہضت کا دروازہ سب کے لیے کھلا ہے۔

کوئی بھی انقلاب یا تبدیلی جوانوں کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں اسی لیے ہمیں اپنی اس شجرۂ طیبہ کی حفاظت کرنی ہے اور اس شجرۂ طیبہ سے وابستہ ممبران کی قرآن و اہلبیتؑ کی جانب سے بیان کردہ اصولوں و قوانین کے مطابق تربیت کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شلمچہ بارڈر سے عراق جانے والے زائرین کے لیے کرایوں اور فاصلوں کی تفصیلات جاری

الحمدللہ اس تنظیم سے وابستہ بزرگان کو یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ اب مجلسِ وحدتِ مسلمین کا مستقبل روشن ہے۔

دنیا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے حالات ہمیں امام زمانہ (عج) کے ظہور سے تیزی کیساتھ متصل کررہے ہیں، دورِ غیبتِ کبریٰ میں ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم پر نائب امام زمانہ (عج) مقام معظم رہبری کا دستِ شفقت موجود ہے۔

یہ دستِ شفقت دنیا میں موجود مستضعفینِ جہاں و منتظرینِ صاحب العصر (عج) کے لیے شفقت کا باعث ہے جبکہ دشمنانِ دینِ خدا پہ قہرِ الٰہی کی مانند ہے۔

رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای ہم عالمی ملتِ غیورِ تشیع کے لیے ریڈ لائن ہے۔

جس کسی نے بھی اس ریڈ لائن کے نزدیک آنے کی حماقت کی ہم سرزمینِ پاکستان پہ موجود ان تمام ہاتھوں کو کاٹ ڈالیں گے۔

ان کو مملکتِ خدادادِ پاکستان میں دفن ہونے کے لیے جگہ بھی نہیں ملے گی۔

5:03 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔