ایران کا یورپی یونین کو دوٹوک جواب: اسرائیلی جارحیت پر خاموشی منافقت ہے
شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کی جانب سے شام پر کی گئی جارحیت پر یورپی یونین کے جانبدارانہ اور منافقانہ مؤقف پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کی خارجہ سروس کے جاری کردہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے اسرائیل کی واضح اور کھلی جارحیت کو صرف "تناؤ میں اضافہ” قرار دے کر حقیقت کو مسخ کیا ہے، جو کہ نہ صرف عالمی اخلاقیات بلکہ انسانی حقوق کی کھلی توہین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم
انہوں نے کہا کہ اس طرح کا مؤقف یورپی یونین کی دوغلی پالیسیوں کا آئینہ دار ہے، جہاں ایک جانب انسانی حقوق کی بات کی جاتی ہے اور دوسری جانب اسرائیلی مظالم پر آنکھیں بند کر لی جاتی ہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے قانون شکنی، قبضے اور ظلم کے خلاف ڈٹ کر مزاحمت کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شامی عوام، ان کی قومی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔







