ایران کا سخت انتباہ: اسرائیل کی کسی بھی جارحیت پر شدید ردعمل دیا جائے گا
شیعیت نیوز : ایرانی سینئر سیکیورٹی اہلکار نے دشمن کی جانب سے کسی بھی غلطی کی صورت میں سخت ردعمل دینے کا انتباہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رشیا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ اور صہیونی ریاست کو خبردار کرتے ہوئے اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ ایران ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے۔
اہلکار کے مطابق اگر صہیونی حکومت کو ان حملوں کی سزا نہ دی گئی اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا ازالہ نہ کیا گیا تو ہم بھرپور جوابی اقدامات کریں گے۔
اہلکار نے کہا کہ ایران نے ابھی مستقل جنگ بندی پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ تہران کی نظر میں جنگ بندی ایک وقفہ ہے، مستقل امن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم سید علی خامنہ ای امت مسلمہ کے ناقابل تسخیر سپاہ سالار ہیں، مفتی گلزار نعیمی
امریکہ کی جانب سے ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام کو مکمل طور پر روکنے کی شرط پر بھی اہلکار نے واضح کیا کہ یہ مطالبہ ایران کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن، قانونی اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں ہے۔
اہلکار نے مزید کہا کہ امریکیوں کو چاہیے کہ اپنے پالتو ایجنٹ اسرائیل کو قابو میں رکھیں۔ اگر غاصب اسرائیل نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو ہمارا جواب پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگا۔







