اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد میں لشکر جھنگوی کی ریلی میں اہلبیتؑ کی بدترین گستاخی، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی

اسلام آباد، کالعدم لشکر جھنگوی کی جانب سے ریلی میں اہلبیت علیہم السلام کی بدترین گستاخی، شیعہ مسلمانوں کی تکفیر جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی

شیعیت نیوز : بارہ کہو، اٹھال چوک اسلام آباد میں ملت جعفریہ کے خلاف تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے شرپسند عناصر کی جانب سے کفریہ نعرے بازی اور مقدساتِ اہل بیت علیہم السلام کی توہین کی گئی۔

جبکہ اسلام آباد پولیس مجرمانہ خاموشی اختیار کیے تماشائی بنی رہی۔

حکومت اور ادارے ان فتنہ پرور، گستاخ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں۔

عمائدین ملت کی جانب سے بارہ کہو، اٹھال چوک میں پر امن احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر داخلہ محسن نقوی زائرین کے مسائل کے حل کے لئے سہ ملکی کانفرنس کے لئے ایران پہنچ گئے

ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان ملعون گستاخوں کے خلاف توہینِ مذہب اور توہینِ اہل بیت علیہم السلام کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاتی اور ان کے سرغنہ گرفتار نہیں کیے جاتے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کسی طور پر ان دہشتگردوں اور تکفیریوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

حکومت جلد از جلد ان گستاخوں کو گرفتار کرے اور نشان عبرت بنائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button