ملتان میں عزاداری پر عائد مقدمات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ
شیعیت نیوز : ملتان پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کرنے پر مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔
ممتازآباد پولیس کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے تین عزادارں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے ان اقدامات کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان میں یزیدی انتظامیہ کی جانب سے مجالس و جلوس عزا کے انعقاد پر 55 مقدمات درج
مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملتان انتظامیہ کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چاریواری کے اندر، مسجد و امام بارگاہ کے اندر برپا ہونے والی مجالس پر ایف آئی آرز آئین پاکستان سے انحراف ہے۔
حکومت ایسے اقدامات کا نوٹس لے اور فی الفور مقدمات خارج کرنے کے احکامات جاری کرے۔
اس موقع پر مولانا سید مبشر حسن، مولانا اعجاز حسین بہشتی، سید اعجاز حسین شاہ، سید عارف اختر کاظمی اور دیگر موجود تھے۔







