یمن کے دارالحکومت صنعا میں فلسطین کے حق میں تاریخی مظاہرہ

12 جولائی, 2025 00:44

شیعیت نیوز : یمن کے دارالحکومت صنعا میں آج لاکھوں افراد نے السبعین اسکوائر میں ایک عظیم الشان ریلی نکال کر غزہ کے مظلوم عوام اور فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینی مجاہدین کی کارروائیوں کو سراہا اور یمنی مسلح افواج کے خلاف حالیہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں یمنی ردعمل کو فخر کا باعث قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ پر اعتماد نہیں کرے گا: مشیر رہبر انقلاب اسلامی

ریلی کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یمنی عوام صہیونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں پر فخر کرتے ہیں اور فلسطین کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

شرکاء نے اپنے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنے اصولی موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے، چاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ آئیں۔ اللہ پر توکل کے ساتھ ہماری استقامت اور ثابت قدمی ہی فتح موعود تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے۔”

2:24 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔