ایرانی قونصلیٹ کی کوششیں رنگ لائیں، کراچی جیل سے چار ایرانی ماہی گیر رہا

08 جولائی, 2025 13:46

شیعیت نیوز : کراچی میں ایرانی قونصلیٹ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں جیل میں بند چار ایرانی شہری رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔

اس حوالے سے کراچی میں ایران کے قائم مقام قونصل جنرل واحد اصغری نے بتایا کہ ان ایرانی ماہی گیروں کی رہائی پاکستان میں ایرانی قونصل خانے کی مسلسل پیروی اور سندھ کے صوبائی حکام کے تعاون سے ممکن ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیت مخالف یہودی رہنما کی ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

ایرانی قیدیوں کی رہائی کو دونوں ممالک کے درمیان قونصلر سطح پر مثبت روابط اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

4:09 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔